31 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:36
شجرکاری مہم:فوجی جوان گینزبک میں نام دراج کرانے کیلیے کوشاں
راولپنڈی : پاکستان آرمی کے لانس نائیک پندرہ ہزار سے زائد پودے لگاکراپنانام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کےلیے کوشاں ہیں ۔
پاک آرمی نےوزارت ماحولیات کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم کا اہتمام کیا ۔پاک فوج کے لانس نائیک یوسف جمیل اب تک دس ہزار سے زائد پودے لگا چکے ہیں اور جلد ہی پندرہ ہزار سے زائد پودے لگا کر اپنا نام گینیز بک آف ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
وزیر ماحولیات حمیداللہ جان آفریدی نے کہا ہے کہ یوسف جمیل کے نام کا گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اندراج پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہوگا ان کہنا تھا کہ شجر کاری کی مہم چوبیس گھنٹے تک جاری رہے گی اورعالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کامیاب ہوگی۔