تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:36

اسلام کی تضحیک سےتہذیبی تصادم جنم لے سکتاہے،مسلم ممالک

نیویارک : مسلم ممالک نےاقوام متحدہ پرزوردیاہےکہ وہ مغرب کوخبردار کرے کہ اسلام کی تضحیک سے تہذیبی تصادم جنم لے سکتا ہے۔



نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے مسلم رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام فوبیا کے نتیجے میں مغرب اورمسلمانوں کے درمیان ایک خلیج پیداہورہی ہے جس عالمی خطرہ بڑھے گا۔قطر کےامیر شیخ حماد بن خلیفہ نے کہا کہ دہشتگردی کواسلام سے جوڑناایک بہت بڑی تاریخی ناانصافی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ بیسویں صدی میں امریکہ،یورپ اور ایشیا میں پرتشددواقعات پرکبھی بھی دہشتگردی کالیبل نہیں لگایاگیا گیارہ ستمبرکےبعدامریکہ نےاس کودہشتگردی کے خلاف جنگ قراردیا۔



مصرکے وزیرخارجہ احمد ابوالغیث نےکہاکہ مغرب مسلم دنیاسے متصادم ہونا چاہتاہے مگراس کا فائدہ صرف انتہاپسندوں کو ہو گا یا انہیں دونوں جانب کوآپس میں لڑانا چاہتے ہیں ۔اردن کے شاہ عبداللہ نے کہارواداری کی خاطرہمیں سالانہ بین الاقوامی مذاہب ہم آہنگی ہفتہ منانا چاہیے۔انڈونیشیاکےوزیراعظم نجیب رزاق نے کہا کہ اسلام کاغلط رخ پیش کرنےپرڈیڑھ ارب مسلمان مشتعل اورخفا ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.