31 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:39
سائنسدانوں کا زمین جیسا سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ
لندن : مغربی سائنسدانوں نے زمین جیسا سیارہ دریافت کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ سائنسدانوں کا کہناہے کہ بیس نوری سال کے فاصلے پر واقعہ اس سیارے پر زندگی ممکن ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق یہ سیارہ ایک ستارے کے مدار میں موجود ہے۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کے خلائی ماہر ووگٹ کا کہناہے کہ گلئیز نامی سیارہ خلا کے اس حصے میں ہے۔ جہاں زندگی ممکن ہوسکتی ہے اور گلائیز جس ستارے کے مدار میں موجودہے۔ اس ستارے کا ایک حصہ سرد اور دوسرا گرم ہے۔