تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
4 فروری 2011
وقت اشاعت: 12:55

گزشتہ30 برس کے دوران پھیپھڑوں کے کینسرکی شرح دگنی ہوگئی

کراچی : آج دنیا میں کینسرکاعالمی دن منایاجا رہاہے۔ انٹرنیشنل یونین اگینسٹ کینسرکے مطابق ترقی پذیر ممالک کے 20 فیصد اور ترقی یافتہ ممالک کے 6 فیصد کینسر کی وجہ وائرل اور بیکٹریل انفکیشنز ہیں۔



ورلڈ کینسر کمپیئن 2010ء کے مطابق دنیا میں سالانہ جگرکے کینسرکے 5 لاکھ کیسز تشخیص ہوتے ہیں ان میں سے 80 فیصد کی وجہ ہیپاٹائٹس بی اور سی کے وائرس ہیں۔ عالمی سطح پر گزشتہ 30 برس کے دوران پھیپھڑوں کے کینسرکی شرح دگنی ہوگئی ہے جبکہ پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کردہ کیسز میں 10 میں سے 8 کی وجہ تمباکو نوشی ہے۔ مردوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی 80 فیصد اور خواتین میں 50 فیصد وجہ سگریٹ نوشی ہے۔



زائد الوزنی اور موٹاپا بڑی آنت، گردوں اور چھاتی کے سرطان سمیت دیگر کینسرز کا باعث بنتا ہے۔ ماہرین کے مطابق باقاعدگی سے ورزش اور خوراک میں سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کئی اقسام کے کینسرز کے خطرے کو کم کرتا ہے۔ زیادہ وزن اور موٹاپے سے بچ کر کینسر کے سالانہ 30 سے 40 لاکھ نئے کیسز کو روکا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.