4 فروری 2011
وقت اشاعت: 17:51
اداکار خیام سرحدی لاہور میں سپرد خاک
لاہور: گزشتہ روز انتقال کر جانے والےمعروف اداکار خیام سرحدی کو لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ۔ انکی نماز جنازہ لاہور ڈیفنس میں ادا کی گئی جس میں فلم سٹیج اور ٹیلی ویژن کے کئی ایک فنکاروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔
اس موقع پر فنکاروں نے خیام سرحدی کے انتقال کو شعبہ فن کے لیے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے اور خیام سرحدی کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا۔