تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
6 فروری 2011
وقت اشاعت: 18:22

دریائے سندھ میں ڈالفن کی تعداد 20 فیصد رہ گئی

کراچی : دریائے سندھ میں نایاب بلائنڈ ڈالفن کی مجموعی تعداد بیس فیصد رہ گئی، فرانیسی ماہرین کا کہناہے کہ ماہیگیری کے غلط طریقوں سے ڈالفن کے ناپید ہونے کا خطرہ ہے۔



دریائے سندھ کے سکھر سے گدو کے درمیان ڈالفن کیلئے پانی کے محفوظ حصے میں چھ ڈالفن کی ہلاکت کے بعد نہ صرف محکمہ وائلڈ سندھ بلکے ڈبیلو ڈبیلو ایف سمیت جانوروں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والے عالمی اداروں میں تشویش پھیل گئی ہے۔



فرانسیسی ماہرین نے ہلاک ہونے والی چھ میں سے تین ڈالفن کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد بتایا کہ ڈالفن کی ہلاکتیں مچھلی کے شکار کیلئے پانی میں زہر ڈلنا اور جال کا استعمال ہے۔ جنگلی جیوت کیلئے سندھ کے وزیر دیا رام اسرانی کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد سیمپلز ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں اور رپورٹ آنے کے بعد ہی زہر یا جال کے استعمال کی تصدیق ہوسکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.