تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 فروری 2011
وقت اشاعت: 16:46

اےآروائی ڈیجیٹل اورکیوٹی وی کے12ربیع الاول پرخصوصی پروگرامات

کراچی ( م ش خ ) اے آر وائی ڈیجیٹل اور کیو ٹی وی حسب روایت بارہ ربیع الاول کے موقع پر خصوصی پروگرام دیکھائیں گے ۔ اے آر وائی ڈیجیٹل سے مصطفی جان رحمت پر لاکھوں سلام کے عنوان سے معروف اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت پروگرام”خدا کا یا رسول اللہ “ لائیوپیش کریں گے جبکہ اسی عنوان سے جو دیگر پروگرام آن ائیر ہونگے ان میں شمع بزم رسالت ، اچھے نبی میرے پیارے نبی ، بزم سرور کونین، ہادی عالم ، نور مجسم ، نمونہ عمل ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، میاں جی کی بیٹھک ، پروان رسالت ماب ، ناموس رسالت اور آج کانوجوان ، سیرت النبی کانفرنس اور رحمت العالمین قابل ذکر ہیں۔



کیو ٹی وی سے پیش ہونے والے پروگراموں میں معجزات نبوی ، خواتین کا پروگرام پہلی ربیع الاول سے لیکر بارہ ربیع الاول تک ہوسٹ عشرت علی ، دوپہر دو بجکر تیس منٹ پر روزانہ پیش کریں گی ۔ پروگرام مصطفی جان رحمت بچوں کاپروگرام یکم ربیع الاول سے لیکر بارہ ربیع الاول تک روزانہ شام ساڑھے چار بجے پروگرام رحمت العالمین ، خصوصی ٹاک شو یکم ربیع الاول سے لیکر بارہ ربیع الاول تک روزانہ ساڑھے سات بجے شب محفل نعت ، یکم ربیع الاول سے لیکر بارہ ربیع الاول تک روزانہ رات ، گیارہ بجے محفل سماع ، یکم ربیع الاول سے لیکر بارہ ربیع الاول تک روزانہ رات بارہ بجے ، حیات سرور عالم خصوصی دستاویزی پروگرام یکم ربیع الاول سے لیکر بارہ ربیع الاول تک روزانہ رات ساڑھے آٹھ بجے ۔ پروگرام وہ 63 سال پہلی ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک جنید اقبال اور ذوالفقار ایچ نقوی روزانہ رات سات بجے پیش کریں گے ۔



بارہ ربیع الاول کے دن جو لائیو پروگرام کیو ٹی وی سے دیکھایں جائیں گے ۔ ان میں محفل نعت قابل ذکر ہے جبکہ 12 ربیع الاول کے دن ہی سیرت النبی کانفرنس اور خواتین اور بچوں کی محافل نعت بھی شامل ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.