11 فروری 2011
وقت اشاعت: 9:48
برسلز: پاکستان میں مذہبی رواداری کے عنوان سے مباحثہ
برسلز: یورپین پارلیمنٹ برسلز میں پاکستان میں مذہبی رواداری کے عنوان سے ایک مباحثہ منعقد کیا گیا۔ مباحثے میں پرتگال سے یورپی یونین کی رکن پارلیمنٹ سمیت کئی یورپی اور پاکستانی رہنمائوں نے شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ مذہبی رواداری پاکستان کی یکجہتی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، اسلام عالمگیر مذہب ہے جو اقلیتوں کے ساتھ برابری کا درس دیتا ہے۔ مباحثے میں سلمان تاثیر کے قتل کی مذمت کی گئی اور برداشت کے سویئے پر زور دیا گیا۔