1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:43
پرنس ولیم نے شادی کے موقع پرپرنس ہیری کوشہ بالامقرر کر دیا
لندن: پرنس ولیم نے 29 اپریل کو اپنی شادی کے موقع پر اپنے بھائی پرنس ہیری کو اپنا شہ بالا نامزد کیا ہے جبکہ دلہن کیٹ مڈلٹن نے اپنی بہن 24 سالہ فلپا کو اپنی خاص سہیلی مقرر کیا ہے۔ سینٹ جیمز محل سے جاری ہونے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ 29 اپریل کو پرنس ولیم کی شادی کے موقع پر ان کے بھائی دلہا کے شہ بالا جبکہ دلہن کیٹ مڈ لٹن کی بہن فلپا مڈ لٹن دلہن کی خاص سہیلی کے فرائض سرانجام دیں گی۔
قبل ازیں 26 سالہ ہیری نے اپنے بڑے بھائی کی منگنی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”مجھے ایک بہن مل گئی ہے جس کی میں نے ہمیشہ خواہش کی ہے“۔ 29 سالہ کیٹ اور 28 سالہ ولیم کی 2001ء میں سکاٹ لینڈ کی سینٹ اینڈریوز یونیورسٹی میں ملاقات ہوئی جہاں وہ دونوں آرٹ اور تاریخ کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ دونوں کی منگنی نومبر میں ہوئی اور 29 اپریل کو 1981ء میں شہزادہ ولیم کی والدہ آنجہانی ڈیانا اور پرنس چارلس کی شادی کے بعد برطانوی شاہی تاریخ کی بڑی شادی ہو گی۔