1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:45
بھارت: شیر اور ریچھ کے دانتوں کا آپریشن
بھوپال: بھارت میں جانوروں کے ڈاکٹروں نے دانتوں کی بیماری میں مبتلا شیر اور ریچھ کے کامیاب آپریشن کئے۔ بھارتی ریاست اڑیسہ کے زوولوجیکل پارک میں دانتوں کی بیماری میں مبتلا شیر بھگت کو علاج کیلئے ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال لایا گیا۔
وائلڈ لائف پارک کے ڈائریکٹر ایس پی چوہان نے کہا کہ طبی ماہرین نے ایک گھنٹہ جاری رہنے والے آپریشن میں دانتوں کے نقائص دور کئے۔ جبکہ اسی ٹیم نے ایک ریچھ کے دانتوں کا بھی آپریشن کیا۔