1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:45
جرمنی میں ونٹراولمپک1936کی یادگاراشیاءکی نمائش
برلن : جرمنی ونٹراولمپک دوہزار اٹھارہ کی میزبانی کا امیدوار ہے اور اس حوالے سے گارمش شہر میں ونٹراولمپک انیس سوچھتیس کی یادگاراشیاء کی نمائش شروع ہوئی ہے۔
گامش قصبے میں ان دنوں ورلڈاسکائی چیمپئن شپ جاری ہے اور اسی مقام پر نازی ڈکٹیٹر اڈولف ہٹلر نے انیس سوچھتیس کے ونٹراولمپک افتتاح کیاتھا جس کے دور کو جرمن تاریخ کا سیاہ باب قرار دیاجاتاہے ۔ ’’ادر سائیڈآف دی میڈل‘‘ کے نام سے ہونے والی یہ نمائش یکم مئی تک جاری رہے گی اور اس کا مقصد دنیاکو سیاہ دور میں بھی جرمن قوم کی کھیلوں سے وابستگی کے بارے میں بتانا ہے۔
اڑسٹھ سالہ سوارز ملر جنہوں نے نمائش کا اہتمام کیاہے کاکہنا ہے کہ یہ بلاشبہ شاندار اسپورٹس ایونٹ تھاجس میں حصہ لینے والے آج بھی اسے یاد کرتے ہیں ۔ ونٹراولمپک دوہزار اٹھارہ کے میزبان کا فیصلہ آئی اوسی جولائی میں کریگی۔