تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:49

خیرپور:قبائلی دشمنی پرفائرنگ سےدوطلبہ سمیت چارافرادزخمی

خیر پور : (ایس ایم شکیل) خیرپور کے علاقے رانی پور میں قبائلی دشمنی کے باعث مسلح افراد نے فائر نگ کرکے دو طالب علموں سمیت چارافراد کو زخمی کردیا۔



مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر رانی پور کے سرکاری ہسپتال پہنچایا جہان انکی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔ زخمیوں میں علی محمد شیرخان اوردو طالب علم عطاحسین اور سکندر سرکی شامل ہیں۔ رانی پور میں کئی عرصے سے شاہانی اور سرکی قبائل میں تنازعہ جاری ہے جس میں دونوں قبائل کے 8 افراد قتل اور 15سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ حکومت یا کسی منتخب نمائندے کی جانب سے فریقین میں صلح کرانے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.