1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:49
برطانوی شہزادہ کی شادی میں شرکت کی خواہشمند بھوک ہڑتال پر
میکسیکو سٹی : پرستار ہوں تو ایسے برطانوی شہزادہ کی شادی میں جانے کی خواہشمند میکسیکو کی انیس سالہ لڑکی نے برطانوی ایمبسی کے باہر آٹھ دن سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔
انیس سالہ استیبلیس شاویز کا کہنا ہے کہ اصل میں وہ لیڈی ڈیانا کی فین ہے اور ان کے بیٹے کی شادی میں جانا اس کا واحد خواب ہے۔ شاویز نے آٹھ دن سے کچھ نہیں کھایا ہے اور صرف پانی پر گزارہ کر رہی ہے۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی انتیس اپریل کو لندن کے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہو رہی ہے اور شاویز دعوت نامہ لئے بغیر بھوک ہڑتال ختم نہیں کرے گی۔