تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:52

باسکٹ بال کے کھلاڑی کوب برائنٹ کیلئے ہالی ووڈکا خصوصی اعزاز

لاس اینجلس: باسکٹ بال کے کھلاڑی کوب برائنٹ کو ہالی ووڈ کی جانب سے خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ لا س اینجلس کے گرومین چائینیز تھیٹر میں جہاں ہمیشہ سے ہالی ووڈ کی معروف شخصیات کو اعزازات سے نوازا جاتا ہے، وہیں آج ہالی ووڈاسٹارز کے بجائے باسکٹ بال کے معروف کھلاڑی کوب برائنٹ موجود تھے اور ان کی مقبولیت کے باعث انھیں ہالی ووڈاداکاروں کی صف میں شامل کرلیا گیا ۔ اور وہ اعزاز دیا گیا جو ہر ہالی ووڈاسٹار کا خواب ہوتا ہے۔



برائنٹ پہلے کھلاڑی ہیں جنھیں یہ اعزاز دیا گیا ہے۔اور ان کے ہاتھوں کے نشانات بھی ہالی ووڈاداکاروں کی طرح سیمنٹ کی تختی میں ثبت کرلئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.