1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:52
مفاہمت کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے
اسلام آباد: ملک دونوں بڑی سیاسی جماعتیں پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ایک بار پھر ایک دوسرے کے سامنے مورچہ بند ہورہی ہیں ۔پنجاب میں جاری سیاسی کشمکش نے پورے ملک کواپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔
پاکستان کی سیاست ایک بار پھر نوّے کی دہائی کی طرف جاتی نظر آتی ہے ۔۔دونوں حریف جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہو رہی ہیں لگتا ہے کہ پچیس فروری کو بگل بج جائے گا، اور مورچہ بند دستے حملہ آور ہو جائیں گے ۔پنجاب میں جاری دونوں جماعتوں کی کشمکش کوزیادہ ہوا سندھ کے وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدرڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے بیان سے ملی جس میں انھوں نے مسلم لیگ کی قیادت کو نشانہ بنایا۔
جواب میں مسلم لیگ ن بھی میدان میں اتر آئی اور پچیس فروری کو فیصلے کا دن قرار دے دیا ۔یوں پانچ سال قبل طے پانے والا میثاق جمہوریت جہاں اپنے انجام کو پہنچتا نظر آتا ہے وہیں مفاہمت کی جگہ مخاصمت کی سیاست کا اغاز بھی نظر آرہا ہے ،جس کا تجربہ قوم نوٓے کی دہائی میں کرچکی ہے۔