1 جون 2011
وقت اشاعت: 9:58
ڈسکوری عالمی خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوگئی
فلوریڈا: امریکی خلائی شٹل ڈسکوری تاخیر کےبعد آج اپنے آخری سفر پر عالمی خلائی اسٹیشن کیلئے آلات اور خوراک لے کر روانہ ہوگئی۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے روانہ ہونے والی خلائی شٹل میں چھ خلاء نورد سوار ہیں جو آلات اورخوراک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچائیں گے۔
ڈسکوری کے آخری سفر کے بعد خلائی شٹل اپنی عمر پوری کرکےریٹائر ہوجائےگی جس کے بعد خلائی شٹل کے ذریعے خلا تک امریکی رسائی فی الحال ختم ہوجائے گا۔
اس سےپہلے امریکا کی دو خلائی شٹلز چیلنجر اور کولمبیا دو مختلف حادثات کا شکار ہوکر تباہ ہوچکی ہیں لہذا اب امریکا کو عالمی اسٹیشن پر خلائی نوردوں کو خوراک اور دیگر سامان پہنچانے کیلئے روسی خلائی کیپسولز پر انحصار کرنا ہوگا۔