1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:2
نو سالہ ایمیلی اٹھائیس سو پاکستانی بچوں کی کفالت کرنے لگی
روم : ہے زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا۔ عالمی اداروں کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سیلاب متاثرین کو اب بھی بے تحاشہ مشکلات کا سامنا ہے۔ایسی ہی رپورٹس کو دیکھ کر روم میں رہنے والی نو سالہ ایمیلی نےسیلاب سےمتاثراٹھائیس سو بچوں کی کفالت کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
دو ہزار دس میں آنے والےسیلاب کےباعث پاکستان میں لاکھوں افراد متاثرہوئے۔سیلاب متاثرین کی امدادکےلئےملکی و غیر ملکی تنظیمیں جہاں پیش پیش رہیں وہیں روم کی رہائشی نو سالہ ایمیلی ویلزنسکی اور اس کا چھ سالہ بھائی بھی شامل ہیں ۔ایملی نے سیلاب متاثرین فنڈ میں یومیہ سات سو ڈالر جمع کئے جن میں سے دو سو ڈالر راہگیروں کو لیموں کا شربت بیچ کر اور پانچ سو ڈالرچرچ کےباہرکھڑے ہوکراپیل کے ذریعے جمع کئے۔ایمیلی کا کہنا ہے کہ تھوڑی سے کوشش سے بہت کچھ کیا جاسکتا ہے۔