تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مارچ 2011
وقت اشاعت: 10:6

کابل: گوتم بدھ کا ایک مجسمہ دوبارہ بن سکتاہے،جرمن سائنسدان

کابل : جرمن سائنسدان ایروِن ایمرلینگ نے کہاہے کہ افغانستان میں تباہ شدہ گوتم بدھ کے دو مجسموں میں سے ایک کو دوبارہ بنایا جاسکتا ہے۔



میونخ ٹیکنیکل یونیورسٹی سے وابستہ جرمن سائنسدان ایروِن ایمرلینگ نے دوہزار سات کے بعد افغان ضلع بامیان کے پندرہ دورے کئے۔ ان کے مطابق بدھ کے چھوٹے مجسمے کو دوبارہ تعمیر کیا جاسکتاہے ۔ اس کیلئے بامیان وادی کی فیکٹری تعمیر کرنا ہوگی یا تباہ شدہ مجسمے کے چودہ سوحصوں کو جرمنی منتقل کرنا ہوگا۔ ہر حصے کا وزن دو ٹن ہے۔ ایروِن ایمرلینگ بدھ کو اپنی تحقیق کے نتائج یونیسکو کی کانفرنس میں بتائیں گے۔ مارچ دوہزار ایک میں گوتم بدھ کے پچپن اور اڑتیس میٹر اونچے مجسموں کو بارود سے اڑادیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.