1 مارچ 2011
وقت اشاعت: 11:56
کیٹ مڈل ٹن کی نوازشیں، شادی میں قصاب اور ڈاکیہ بھی مدعو
لندن : برطانوی شہزادے کی شادی کے دعوت نامے جہاں اعلٰی شخصیات کو موصول ہوئے ہیں وہیں کچھ عام افراد ایسے بھی ہیں جنھیں کیٹ مڈلٹن کچھ خاص سمجھتی ہیں۔
کیٹ مڈل ٹن کے آبائی علاقہ بکل بری کے چند رہائشی بھی انتیس اپریل کو ہونے والی شاہی شادی میں مدعو ہیں ۔ ان میں قصاب ، ڈاکیہ اور اسٹور کیپرز شامل ہیں جنھیں کیٹ مڈل ٹن کی خصوصی فرمائش پر شادی کا بلاوا دیا گیا ہے۔ کیٹ مڈل ٹن کے عام افراد سے اس لگاؤ کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ کیٹ شاہی خاندان کی دوسری لیڈی ڈیانا ثابت ہو ں گی ۔