2 مارچ 2011
وقت اشاعت: 15:23
چین میں انٹرنیٹ پر مقبولیت پانے والا کارٹون سینسر کی نذر
بیجنگ : چین میں انٹرنیٹ پر مقبولیت پانے والی کارٹون فلم سینسر کی نذر ہو گئی۔ اس کارٹون میں کمیونسٹ حکومت پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق تین منٹ کی اس کارٹون فلم معاشرے کے غریب اور کمزور طبقے کو امرا اور طاقت ور افراد کے ظلم کا سامنا کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان تمام مناظر کو خرگوشوں کو چیتوں کے ہاتھوں ناانصافیوں کا سامنا کرتے دکھایاگیا ہے۔ اس کا حوالہ چین میں پچھلے سال ہونے والے سماجی اسکینڈلز سے دیا گیا ہے۔
چین میں سن دو ہزار دس میں سماجی ظلم و ستم کے کئی واقعات رونما ہوئے جن میں ڈپٹی پولیس چیف کے بیٹے کا دو کالج طالب علموں کو اپنی گاڑی سے روندنا، ایک شخص کا اپنا گھر زبردستی خالی کرانے پر اپنے آپ کو آگ لگانا اور ایک گاؤں کے مکھیا کا زمین پر قبضہ کے خلاف مارے جانا شامل ہیں۔