2 مارچ 2011
وقت اشاعت: 17:30
معمر قذافی کی پیروڈیز انٹرنیٹ پر جاری، ہٹلر کا قذافی کو فون
طرابلس : کہتے ہیں انسان دوسروں کے تجربے سے سیکھتا ہے لیکن لبیا کے صدر معمر قذافی نے ہٹلر کے مشورہ کو ماننے سے انکار کردیا ۔ ایسا حقیقت میں نہیں بلکہ انٹرنیٹ پر جاری پیروڈی میں دکھایا گیا ہے ۔
معمر قذافی عوام میں مقبولیت کھو بیٹھے ہیں لیکن ان کی پیروڈیز انٹرنیٹ پر بے حد مقبیولیت حاصل کر رہی ہیں ۔ سوشل ویب سائٹ پر جاری ان پیروڈیز میں معمر قذافی کو مختلف گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ایک ویڈیو میں ہٹلر اپنے بنکر سے قذافی کو فون کر رہا ہے اور اقتدار چھوڑنے کا مشورہ دے رہا ہے جسے معمر قذافی مسترد کر دیتے ہیں ۔