3 مارچ 2011
وقت اشاعت: 10:28
تاریخی ثقافتی سبی میلہ آج سے شروع ہورہا ہے
سبی : سبی کا تاریخی ثقافتی میلہ آج سے شروع ہورہا ہے،افتتاحی تقریب میں فلاور شو اور اعلٰی نسل کے مویشیوں کی پریڈ بھی منعقد کی جائے گی
میرچاکرخان اسٹیڈیم میں منعقد کئے جارہے اس پانچ روزہ میلے کا افتتاح وزیر اعلٰی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی کریں گے۔سبی میلے کو میلہ مویشاں و اسپاں کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔ اس میں بھاگ ناڑی نسل کے اعلیٰ قسم کے بیلوں سمیت ملک بھر سے مویشی اور دیگر جانور لائے جاتے ہیں۔ یہ میلہ پانچ سوسال قدیم ہے۔ بلوچ سردار چاکراعظم کے دور میں شروع ہونے والا یہ میلہ آج بھی جوش وخروش سے منایا جاتا ہے۔