3 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:19
جاپان نئی بلٹ ٹرین ہیابوسہ لانچ کرے گا
ٹوکیو : دنیا میں ترقی کرنے والے ممالک میں جاپان کو ممتاز مقام حاصل ہے ۔ چودہ سال پہلے تیز ترین بلٹ ٹرین کی شروعات کی گئیں اب دو دن بعد جاپان میں بلٹ ٹرین کا نیا ورژن پیش کیا جائے گا۔
شنکین سن گروپ کی اس نئی ہرے، گلابی اور سلور رنگ کی ٹرین کا نام ہیابوسہ رکھا گیا ہے جس کا مطلب دور سے آنے والا ہے یہ ٹرین ایک سو اسی میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ جاپان نے گزشتہ چودہ سالوں بعد بلیٹ ٹرینز میں جدت پیدا کی ہے اور اس بلٹ ٹرین کو دوسرے ممالک میں بھی چلانے کی بات کی جا رہی ہے۔ شنکین سن گروپ نے پہلی بار انیس سو چونسٹھ میں پہلی بار جاپان میں تیز چلنے والی ٹرین لانچ کی تھی اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ اسے آج تک کوئی حادثہ بھی پیش نہیں آیا۔