4 مارچ 2011
وقت اشاعت: 12:7
سبی: پانچ روزہ سالانہ میلہ مویشاں کا آج دوسرا روز
سبی : سبی میں پانچ روزہ سالانہ میلے کا آج دوسرا روزہے میلے میں فلاور شو، رسہ کشی اور کشتی کے مقابلے ہورہے ہیں آج گرلز ماڈل اسکول میں خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔
سبی جرگہ ہال میں ہونے والے میوزیکل پروگرام میں سندھ اور بلوچستان کے فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گےرنگارنگ میلے کے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے پورے ملک سے لوگ شرکت کر رہے ہیں۔
گذشتہ روزصوبائی وزیرخزانہ میر عاصم کرد گیلو نے فلاور شو پیش کرنے والے بچوں کیلئے پانچ لاکھ روپے نقد دینے کا اعلان کیا تھا۔