9 مارچ 2011
وقت اشاعت: 16:42
ہانگ کانگ کے لکھ پتی نوجوان
ہانگ کانگ : کون کہتا ہے کہ دنیا معاشی بحران کا شکار ہے ۔۔ ہانک کانگ میں تو ہر دس میں سے ایک شخص ملینئیر ہے۔ نجی بینک کی سروے رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ کے شہریوں کی دولت میں گزشتہ سال بیالیس فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
ہانگ کانگ میں ہر دس میں سے ایک شخص لاکھوں روپے مالیت کے اثاثے رکھتا ہے جن میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔ سروے کے مطابق اثاثوں میں اس اضافہ کی وجہ جائیداد کی خریدو فروخت اور سرمایہ کاری کا بڑھتا ہوا رجحان ہے ۔