تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 مارچ 2011
وقت اشاعت: 16:46

پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن کا فنڈاکٹھا کرنے کا منفرد انداز

لندن : پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن نے بچوں کے کئے فنڈز اکھٹے کرنے کے لئے ان کے ساتھ پین کیک اچھالے۔ کیٹ میڈلٹن اور پرنس ولیم رفتہ رفتہ عوامی مقبولیت حاصل کرتے جارہے ہیں ۔



کبھی شاہی خاندان کی ہونے والی بہو اپنی شادی میں قصائی اور سبز ی فروش کو مدعو کررہی ہیں تو کبھی عوامی جگہوں پر بغیر سیکیورٹی کے گھومنے سے انہیں پسند کیا جارہا ہے۔ لیکن اب کی بار اس جوڑے نے بچوں کی مدد کرنے والی این جی او کے لئے فنڈاکٹھا کیا وہ بھی بالکل مختلف انداز میں۔۔شاہی جوڑے نے سڑک پر پین کیک اچھالے اوراس میں تیار آملیٹ کو دوبارہ کیچ کرکے فنڈز اکٹھا کیا۔ اس کھیل کے دوران پرنس ولیم اور کیت میڈلٹن ہسنتے مسکراتے لوگوں سے فمڈزبھی لیتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.