10 مارچ 2011
وقت اشاعت: 21:56
امریکہ میں 10 لاکھ مچھلیوں کی پراسرارہلاکت
کیلی فورنیا : امریکی ریاست کیلی فورنیا میں 10 لاکھ سے زائد مچھلیوں کی پراسرارہلاکت نے حکام کو پریشان کردیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا میں جب لوگ صبح سویرے اٹھے تو ہزاروں مچھلیوں کو ساحلی علاقے میں مردہ حالت میں پایا ۔
مقامی حکام کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ مچھلیوں کی ہلاکت پانی میں آکسیجن کی کمی کے باعث ہوئی ہے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق ساحلی علاقے کو صاف کرنے پرایک لاکھ ڈالر خرچ ہوں گے۔