1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:36
برطانیہ میں کیٹ میڈلٹن کی شکل کی باربی ڈول متعارف
لندن : برطانیہ میں اپریل قریب آنے کے ساتھ ہی عوام میں شاہی شادی سے متعلق جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔ گڑیا ساز اداروں نے شہزادہ ولیم کی منگیتر کیٹ میڈلٹن کی شکل کی باربی ڈول متعارف کرا دی ہے۔
اس گڑیا نے بالکل ویسا ہی گہرا نیلا سکرٹ زیب تن کر رکھا ہے جیسا کیٹ نے اپنی منگنی کے موقع پر پہنچا ہوا تھا۔ کیٹ اور ولیم کی منگنی نومبر 2010ء میں ہوئی۔ گڑیا بازار میں 130 پاؤنڈ میں دھڑا دھڑ فروخت ہو رہی ہے تاہم گڑیا کو آفیشل سوینیئر کی حیثیت حاصل نہیں ہے۔