تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:38

دل کا آپریشن کلائی سے جانے والی شریان سے بھی ممکن ہو گیا

لندن : دل کا آپریشن اب ران سے گزرنے والی شریان کی بجائے کلائی سے جانے والی شریان سے بھی ممکن ہو گیا ہے۔ اس سلسلے کا پہلا آپریشن برطانیہ میں کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے۔ رواں سال 14 فروری کو ”ویلنٹائن ڈے“ کے دن پاؤل نامی شخص کو ہارٹ اٹیک ہوا تو اس کو فوری طور پر علاج معالجے کیلئے ہسپتال پہنچایا گیا وہاں اس کی سرجری کا فیصلہ ہوا اور ران کی بجائے کلائی کی شریان سے آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔



اینجوپلاسٹی تکنیک سے مکمل ہونے والا یہ آپریشن کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر روڈ سٹیبلیس نے کیا جو لیور پول ہارٹ اینڈ چسٹ ہسپتال میں مکمل ہوا۔ ڈاکٹر کے بقول یہ آپریشن اب مستقبل میں اختیار کیا جائے گا کیونکہ یہ زیادہ محفوظ اور آرام دہ ہے اور اس میں پیچیدگیوں کا امکان بھی کم ہے۔ مذکورہ آپریشن کے بعد مریض روایتی طریقے کے آپریشن سے پہلے گھر جانے کے قابل ہو جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.