1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:38
رات جاگنے سے جسم میں حرارے جلنے لگتے ہیں ، طبی ماہرین
نیویارک : امریکی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ رات کو جاگنے سے جسم میں حرارے جلنے لگتے ہیں ،ایک رات جاگنے سے اتنی انرجی خرچ ہو جاتی ہے جتنی دومیل پیدل چلنے سے خرچ ہوتی ہے۔کولوریڈو سلیپ اور کرونوبیاالوجی لیبارٹری کی مشترکہ کوششوں سے وضع کی گئی تحقیق کے مطابق رات بھر جاگنے سے 135 کیلوریز خرچ ہوتی ہیں جو دو گلاس دودھ یا دو ڈبل روٹی کے سلائس طاقت کے برابر ہے مگر رات بھر جاگ کر جسمانی حرارے جلانے کا عمل نہایت خطرناک ہے۔
موٹاپا کم کرنے کیلئے یہ طریقہ کار ہرگز درست نہیں۔ اس تحقیق کے نتائج اصل میں یہ بتاتے ہیں کہ دوران نیند جسم کے اندر موجود توانائی زیادہ دیر تک محفوظ رہ کر جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتی ہے۔ اس تحقیق کو 40 گھنٹے تک مسلسل جاگنے اور مکمل نیند کرنے والے افراد میں انرجی لیول کے فرق کو مدنظر رکھ کر مکمل کیا گیا۔ بعد ازاں اس فرق کو پورا کرنے کیلئے 8 سے 16 گھنٹے کی نیند کا دورانیہ دیکھا گیا تھا اس تحقیق کو پروفیسر نیتھ رائٹ نے مکمل کیا اور ڈیلی ایکسپریس نے شائع کیا۔