تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:44

ناسا میسنجر نامی خلائی جہاز آ ج عطارد کے مدار میں داخل ہوگا

نیویارک : چار سال قبل نظام شمسی کے سب سے چھوٹے سیارے کی جانب سفر پر نکلنے والا ناسا کا خلائی جہاز میسنجر آج عطارد کے مدار میں داخل ہوجائے گا۔



ریفریجریٹر کے جسامت کے برابر میسنجر نامی خلائی جہاز کو دوہزار چھ میں عطارد کی جانب روانہ کیا گیا تھا۔ جو اب تک اپنی منزل کی جانب سفر کے دوران پندرہ بار سورج کے گرد چکر لگا چکا ہے۔ امکان ہے کہ میسنجر چار کروڑ ستر لاکھ میل کا فاصلہ طے کرنے کے بعد آج کسی بھی وقت عطارد کے مدار میں داخل ہوجائے گا۔



عطارد کے مدار میں داخل ہونے والا یہ دوسرا خلائی جہاز ہوگا۔ اس سے قبل انیس سو پچہتر میں ناسا کا مارینر ٹین عطارد کے مدار میں داخل ہواتھا۔خلائی جہاز میسنجر ایک سال تک مدار میں رہے گا اور اس دوران عطارد کی نئی تصاویر بھیجتا رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.