1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:44
شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کیلئے یاد گاری سکہ
لندن : برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی کو یاد گار بنانے کے لئے یاد گاری سکہ تیار کردیا گیا۔
حکومت برطانیہ اور شاہی خاندان کی جانب سے منظوری کے بعد شاہی ٹکسال نے یاد گاری سکے کو آخری شکل دے کر جاری کردیا ہے۔ سکے کے ایک رخ پر شہزادہ ویلیم اور کیٹ میڈلٹن کی تصاویر بنائی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر ہے۔
یاد گاری سکے کو مارک رچرڈز نے ڈیز ائن کیا ہے جس کی شاہی ٹکسال ایڈوائزری کمیٹی نے منظوری دی۔ شاہی ٹکسال کے مطابق یاد گاری سکے کے لئے برطانیہ سمیت امریکا، آسٹریلیا، جرمنی اور جاپان سے ہزاروں پیشگی آرڈرز آچکے ہیں۔ شاہی ٹکسال نے اس سے قبل انیس سو اکیاسی میں شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی پر یاد گاری سکہ جاری کیا تھا۔