تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:45

چین :تبتی میسٹف نسل کا کتا ایک ملین پاؤنڈ میں فروخت

بیجنگ : چین میں تبتی میسٹف نسل کے کتے کی ایک ملین پاؤنڈ میں فروخت سے عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔ مذکورہ کتا اتنی بڑی قیمت میں فروخت ہو کر دنیا کا مہنگا ترین کتا بن گیا ہے۔ تبتی میسٹف کا شمار دنیا کے قدیم ترین کتوں میں ہوتا ہے اور روایات کے مطابق چنگیز خان اور مہاتما بدھا کے پاس اس نسل کے پالتو کتے تھے۔



چین میں طبقہ اشرافیہ میں اس نسل کا کتا سٹیٹس سمبل سمجھا جاتا ہے اور اس کو خالص چینی بریڈ کا کتا شمار کیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پانچ سال قبل اسی نسی کا کتا 5 ہزار یوآن میں خریدا گیا اور بعد میں اس کی قیمت کئی ملین یوآن تک آ گئی۔ گزشتہ روز ہونگ ڈونگ نام کا اس نسل کا کتا جس کی عمر گیارہ ماہ ہے، ایک ملین پاؤنڈ (10 ملین یوآن) میں خریدا گیا، اس کا خریدار چین کے شمال میں کوئلوں کی کانوں کا مالک ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.