1 جون 2011
وقت اشاعت: 10:57
دنیا بھر میں آج یوم شاعری منایا جارہا ہے
کراچی : پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج شاعری کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد شاعروں کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنا اور معیاری ادب کی تخلیق کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم سائنس اور کلچر (یونیسکو) نے اکیس مارچ کو عالمی سطح پر اس دن کو منانے کا اعلان انیس سو ننانوے میں کیا تھا ۔ شاعری ایک کائناتی حیثیت رکھتی ہے اور کوئی بھی فن اس کے بغیر نامکمل ہے۔ اردو ادب کی تاریخ کے مطابق دکن کے قلی قطب شاہ اردو کے پہلے صاحب دیوان شاعر ہیں دیگر شعرا میں ولی دکنی، میر تقی میر ،مرزا غالب ، علامہ اقبال اور فیض احمد فیض سمیت دیگر شعرا عالمگیر شہرت کے حامل ہیں ۔