تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:2

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن آج 22مارچ کو منایا جائے گا۔وزارت ماحولیات اس دن کی مناسبت سے آج منگل کویونیسف‘ یواین ہیباٹیٹ‘ پائیدار‘واٹر ایڈ اور واٹر سینی ٹیشن ہائی جینکے اشتراک سے ایک قومی ورکشاپ کا انعقاد کررہی ہے- اس سال پانی کے عالمی دن کا موضوع ”شہروں کیلئے پانی کی ضروریات اور دیہی آبادیوں کے مسائل کا حل“ رکھا گیا ہے۔



اس موقع پرپانی کے عالمی دن کی مناسبت سے شاعری اور مضامین نویسی کے مقابلے منعقد ہوں گے اور مختلف خاکے پیش کئے جائیں گے- اس قومی ورکشاپ میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات‘وزارت ماحولیات کے علاوہ متعلقہ اداروں کے افسران اورمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.