1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:3
مسوڑھوں کے انفیکشن سے بچنے کیلئے دانتوں کی صفائی ضروری ہے
کیلی فورنیا: مسوڑھوں سے خون بہنےاور دانت کے اردگرد کی جھلی کی سوزش سے بچنے کے لئے دن میں دوبار دانتوں پر برش اور کئی بار کلی کرنے کی ضرورت ہے۔
مسوڑوں سے خون بہنا ایک خاص قسم کا دائمی انفیکشن ہے جو دانتوں پر بیکٹیریا کے حملے کے باعث لاحق ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بیکٹیریا کے حملے کی وجہ کو ذیابیطس، دل سے متعلق مسائل یا جوڑوں کے درد جیسے امراض سے جوڑا جا سکتا ہے۔ جبکہ سگریٹ نوشی بھی اس مرض کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔ تاہم اس سے چھٹکارا پانے کے لئے ماہرین نے ایک آسان سا حل پیش کیا ہے اور وہ ہے اس مرض کا سبب بنے والے بیکٹیریا سے جان چھڑانا۔
اس صورتحال سے بچنے کے لیے ڈاکٹر کئی طریقے استعمال کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کوشش کریں کہ دانتوں پر بیکٹیریا کے باعث جمنے والی موٹی تہہ کی صفائی کریں تاکہ مسوڑوں کی سوزش کو کم کیا جا سکے۔ساتھ ساتھ دن میں دو بار دانتوں کو برش کرنے اور متعدد بار کلی کرنے سے اس انفیکشن کے شروع ہونے کا امکان بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔