تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:3

شہزادہ ولیم اورکیٹ کی شادی کیلئے گھوڑوں اور بگھی کی تیاری

لندن : برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن کی شادی دھوم دھام سے کرانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں،شاہی جوڑے کو لانے کیلئے گھوڑوں اور بگی کی خصوصی سجاوٹ کی جارہی ہے۔



جیسے جیسے شاہی جوڑے کی شادی کے دن قریب آرہے ہیں۔ ویسے ویسے تیاریوں میں تیزی آرہی ہے۔ بکنگھم محل کے اصطبل میں خاص توجہ کیساتھ گھوڑوں کی دیکھ بھال جاری ہے۔ شاہی جوڑہ انیس سو دو میں کنگ ایڈورڈ ہفتم کیلئے تیاری کی گئی بگی میں سوار ہوکر آئے گا، جس کیلئے اس بگی کو خصوصی طور پر سجایا جارہے۔ شہزادہ ولیم اور کیٹ میڈلٹن الگ الگ گاڑیوں میں ویسٹ منسٹر ایبے جائیں گے جہاں سے انہیں بگی کے ذریعے شاہی محل لایا جائے گا۔ راستے کی دونوں جانب قطاروں میں کھڑے ایک لاکھ لوگ شہزادہ اور شہزادی کا استقبال کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.