تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:3

اب گاڑیاں آئل ہی نہیں بجلی سے بھی چلائی جاسکیں گی

ٹوکیو : حالیہ دنوں میں جاپان میں آنے والے شدید زلزلے اور سونامی کی تباہ کاریوں کے باوجود جاپانی قوم کے عزم استقلال میں لغزش نہیں آئی۔ جاپان کے کاریں بنانے والے ایک ادارے نے مکمل طور پر بجلی سے چلنے والی کار تیار کرلی ہے۔



جاپانی کمپنی نے یہ کاریں ایک برطانوی کمپنی کیلئے بنائی ہیں۔ یہ کار ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا ایک بہتر ذریعہ ثابت ہوگی۔ اور اس سے لوگ آئل کی آئے روز کے اتار چڑھاؤ اور کمی سے پریشان نہیں ہوں گے۔ یہ کار رات بھر چارج کرکے ایک سو دس کلومیٹر تک چلائی جاسکے گی۔اور اس کار کی رفتار بھی کم نہیں ایک سو ستر کلومیٹر تک بہ آسانی فی گھنٹہ کی رفتار سے فاصلہ طے کرسکتی ہے۔ یہ کار دیکھنے میں خوب صورت اور دیدہ زیب ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.