تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:3

بوسٹن: امریکہ میں سرجری کے ذریعے چہرے کی تبدیلی

بوسٹن : امریکہ میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے پہلی بار پورے چہرے کو سرجری کے ذریعے تبدیل کردیا ہے۔ بوسٹن میں پندرہ گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن میں تیس سے زائد سرجنز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم نے ڈلاس وینس نامی شخص کے ہونٹ، ناک، چہرے کی جلد اور عضلات تبدیل کئے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈلاس وینس کا آپریشن کامیاب رہا ہے۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ معلوم نہیں کہ مریض کی بینائی کیسے بحال کی جائے۔ ڈلاس وینس دو ہزار آٹھ میں کرنٹ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہوگیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.