1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:27
چین میں پانڈا کو موسم کی سختیاں برداشت کرنے کی تربیت
بیجنگ : چین میں پانڈا کو موسم کی سختیاں برداشت کرنے کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی صوبے شوئے جان میں واقع سینٹر میں پانڈا کو برف باری کی موسم میں زندگی گزارنے کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔
شوئے جان میں سخت سردی کے ساتھ ہر سال غیر معمولی برف باری ہوتی ہے جس کی وجہ سے پانڈا کی پسندیدہ خوراک لمبئو کے درخت برف سے ڈھک جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید برف باری کے باعث پانڈا کو اپنی خوراک حاصل کرنے میں دشواری ہو سکتی ہے اس کے پیش نظر سینٹر میں پانڈا کو برف باری کا موسم گزارنے کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق اس وقت چھ پانڈے تربیت مکمل کر کے جنگل میں زندگی گزار رہے ہیں۔