1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:27
برطانوی شہزادہ ولیم کی شادی پر یادگاری برتنوں کی تیاری
لندن: برطانیہ میں پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کے موقع پر بڑی مقدار میں یادگاری برتنوں کی تیاری جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کی مطابق پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی کے دن جیسے ہی قریب آتے جا رہے ہیں اسی طرح ہر گذرتے دن کے ساتھ برطانوی عوام کا جوش و خروش بھی بڑھتا جا رہا ہے۔
ان کی شادی کی وجہ سے دنیا بھر میں کئی کاروبار چمک اٹھے ہیں۔ چینی مٹی سے برتن بنانے کا کاروبار بھی ان میں سے ایک ہے۔ برتن بنانے والے کارخانے کے مالک کا کہنا ہے کہ انہیں اس یادگاری پروگرام کیلئے دنیا بھر سے آرڈرز موصول ہو رہے ہیں۔ پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی 29اپریل کو ہوگی۔