تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:29

غازی آباد: دوخطرناک قیدیوں نے کتابیں لکھ دیں

غازی آباد : ہے مشق سخن جاری چکی کی مشقت بھی ۔ اک طرفہ تماشا ہے حسرت کی طبعیت بھی ، مولانا حسرت موہانی نے اپنی اس طرفہ تماشا طبیعت کا ذکر جیل میں ہی کیا تھا مگر وہ دہشت گردی کے الزام میں قید نہیں تھے لیکن اب بھارتی جیلوں میں سنگین جرائم میں سزا کاٹنے والے قیدی اب کتابیں لکھ رہے ہیں۔





بھارت کے شہر غازی آباد کی دسنا جیل کے سپرنٹنڈنٹ ویریش راج شرما کا کہنا ہے کہ مارچ انیس سو بیانوے میں مودی نگر دھماکے کے الزام میں سزا پانے والے اکتالیس سالہ پاکستانی متین نے ایک کتاب لکھی ہے، جس کا عنوان پاکستان اور بھارت، دہشت گرد کی نظر میں ہے۔ اس کتاب میں دونوں ملکوں میں دہشت گردی کا اہم سبب بے روز گاری کو بتایا گیا ہے اور واضح کیا گیا ہے کوئی شخص کن وجوہات کی بنا پر دہشت گرد بنتا ہے۔ اس کے علاوہ بائیس مارچ کو جیل سےضمانت پر رہا ہونے والے نوجوان اوستو شرمانے نے بھی اپنی آپ بیتی کو کتاب کی شکل دی ، جس میں اس نے وہ وجو ہات بیان کی ہیں جن کے الزام میں وہ جیل پہنچا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.