تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:48

کراچی: نوجوانوں کی دیو قامت بلے کے ساتھ ریلی

کراچی : پاک بھارت سیمی فائنل قریب آتے ہی شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ بھی بڑھ رہا ہے ۔کراچی میں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے دیو قامت بلے کے ساتھ نوجوان رات گئے تک سڑکوں پر ریلی کی صورت گھومتے رہے۔



پاکستانی ٹیم کی جیت اور لوگوں میں جو ش بڑھانے کے لئے خصوصی طور پر تیار کئے گئے کرکٹ بیٹ کے ساتھ ریلی نکالی گئی۔ریلی میں شریک لوگ جوشیلے گیت گاتے اور رقص کرتے رہے۔کرکٹ بیٹ کو ٹریلر پر رکھا گیا تھا۔جب کہ ٹریلر پر بڑے اسپیکرز بھی نصب تھے۔ریلی کے شرکاء نے بتایا کہ پچاس فٹ لمبے اور سات ٹن وزنی بیٹ کو انیس سو چھیانوے میں پاسبان کے پچیس ہنر مندوں نے تیار کیا تھا۔جسے ایک بار پھر ٹیم کی سپورٹ کے لئے منظر عام پر لایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.