تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:49

اسمارٹ رہنے کا فارمولاکم نیند

نیویارک : سمارٹ رہنے کے لیے سائنسدانوں نے ایک نئی دریافت کی ہے۔ وہ افراد جو اپنا وزن بڑھنے سے روکنا چاہتے ہیں ان کے لیے ضروری ہے کہ وہ چھ سےآٹھ گھنٹے کی پر سکون نیند لیں۔ یہ فارمولا آپ کا وزن کم کرنے کے مواقع دگنا کر دیتاہے۔



امریکا میں ایک نئی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ چھ سے آٹھ گھنٹے کی پرسکون نیند ذہن کے لیے مفید اور وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اس سے زیادہ سونا صحت کے لیے مضر اور روزمرہ کی زندگی میں سستی پیدا کر دیتی ہے۔ جبکہ جو افراد معمول کی نیند سے کم لیتے ہیں ان میں ذہنی تناؤ بڑھ جاتا ہے اور انھیں بھوک زیادہ لگتی ہے۔ تحقیق سے ثابت ہوا کہ وہ افراد دس پاؤنڈ تک اپنا وزن کم کرنے اور ایک بہتر زندگی گزارنے میں کامیاب رہے جو چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند لیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.