تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:52

ناسا نے عطارد کی نادر تصویر جاری کر دی

واشنگٹن : امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ ناسا نے سورج کے قریب ترین سیارے عطارد کی سطح کی نادر تصویر جاری کر دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ناسا نے کہا ہے کہ مصنوعی سیارچے ”میسنجر“ نے یہ تاریخی تصویر گذشتہ صبح پانچ بجکر 20 منٹ پر لی تھی اور نظام شمسی کے اندرونی مدار میں گردش کرنے والے خلائی سیارچے ”میسنجر“ سے لی گئی یہ سب سے پہلی تصویر ہے۔



ناسا نے کہا ہے کہ تصویر کی اوپر والی سطح ایک غیرمعمولی اور تاریک گڑھے کی نشاندہی کرتی ہے جس کو ”ڈی بسی“ کا نام دیا گیا ہے جبکہ نچلی سطح جنوبی قطب کے قریب عطارد کے ایک حصہ کو ظاہر کرتی ہے جس کو خلائی سیارے نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ ناسا نے کہا ہے کہ ”میسنجر“ نے 6 گھنٹوں کے دوران 363 تصویریں کھینچی ہیں جن کو باقاعدہ پریس کانفرنس کے دوران ریلیز کر دیا جائے گا۔ ”میسنجر“ کو چھ سال قبل نظام شمسی کے انتہائی اندرونی مدار میں گردش کیلئے بھیجا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.