1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:55
بھارت میں گاندھی کی زندگی سے متعلق کتاب پر پابندی عائد
گجرات : گاندھی کی زندگی پر لکھی جانے والی کتاب’’گریٹ سول‘‘پر بھارتی ریاست گجرات میں پابندی عائد کردی گئی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ کتاب میں گاندھی کی شخصیت کی غلط تشبیح دی گئی ہے۔جب کہ کتاب کے مصنف جوزف لیلی ویلڈ نے تنقید کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کتاب کو غلط رنگ دیا جارہا ہے۔
گجرات میں کتاب پر پابندی کے فوری اطلاق کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔پابندی کا فیصلہ ناقدین کی جانب سے کتاب سے متعلق تنقید کے بعد سامنے آیا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ کتاب میں گاندھی کو ہم جنس اور نسل پرست بتایا گیا ہے۔دوسری جانب مصنف لیلی ویلڈ کا کہنا ہے کہ ان کی کتاب سے متعلق غلط تشبیح کی گئی ہے۔ان کی کتاب گاندھی اور ہندوستان میں ان کی جدوجہد سے متعلق ہے جس میں کہیں بھی گاندھی کے لئے ہم جنس یانسل پرست یا لفظ استعمال ہی نہیں کیا۔