تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:56

اخروٹ کا روزمرہ استعمال کئی بیماریوں سے بچاتا ہے

نیویارک : اب آپ کو بڑھاپے کے اثرات سے بچنے کے لیے اینٹی ایجنگ کریمز استعمال کرنے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ دن میں سات اخروٹ کھانے سے آپ ان سے بچ سکتے ہیں۔



امریکا میں کی گئی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اخروٹ انسانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اور اس کا روزمرہ کا استعمال بڑی عمر کے اثرات کو روکنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اخروٹ کھانے سے دل کی بیماریوں، کینسر اور زیابیطس سے بچا جا سکتا ہے۔ اخروٹ کےاستعمال بسیار خوری سے روکتا ہے اور اس کےکھانے سے وزن بھی نہیں بڑھتا۔



تحقیق سے مزید یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کم از کم سات اخروٹ روزانہ کھانے سے انسان تندرست اور توانا رہتا ہے اور ڈھلتی ہوئی عمر کے اثرات کو ظاہر ہونے سے روکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.