1 جون 2011
وقت اشاعت: 11:57
شہزادہ ولیم،کیٹ مڈلٹن نےشادی کیلیےکیک کاانتخاب کرلیا
لندن : برطانوی شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن نے اپنی شادی کےلیےفروٹ کیک کاانتخاب کرلیاہے۔ کیک کو خشک میوہ جات، مونگ پھلی،کینڈیز سے تیار کیا جائے گااور اسے کریم اور آئسنگ کی لیئرز سے سجایا جائے گاجوبرطانوی روایت کا خاصہ ہے۔
اگلے ماہ کی انتیس تاریخ کو ہونے والی شادی کے لیے بیکرزنے کیکس کے متعدد نمونے پیش کیے جس میں فروٹ کیک کا انتخاب ہوا۔کیٹ مڈلٹن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کیک کے ڈیزائن میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں ۔پرنس ولیم نے بھی بکنگھم پیلس میں شادی کے استقبالیہ کے لیے برطانیہ کی ایک کمپنی کو شاہی ترکیب سے چاکلیٹ بسکٹ کیک تیار کرنےکاآرڈردیاہے ۔