1 اپریل 2011
وقت اشاعت: 14:39
ذیابیطس جگر کی بیماری میں مبتلا کر سکتی ہے،تحقیق
لندن: برطانیہ کی یونی ورسٹی آف اڈینبرا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق وہ افراد جو ذیابیطس کا شکار ہیں ان میں جگر کی بیماری سے موت واقع ہونے کے امکانا ت ستر فیصد زیادہ ہو جاتے ہیں۔
ذیابیطس کی وجہ سے خون میں شوگر کا لیول کنٹرول میں نہیں رہتا اورجگر کا سرطان ہونے کے امکانات بہت بڑھ جاتے ہیں۔
تحقیق میں چھ سال کے عرصے کے دوران پینتیس سے چوراسی سال کی عمر کے لوگوں کے ریکارڈز کو پیشِ نظر رکھا گیا جس سے ثابت ہوا کہ چوبیس فیصد افراد جو ذیابیطس کا شکار تھے جگر کے سرطان میں مبتلا ہو کر ہلاک ہوئے۔