تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
2 اپریل 2011
وقت اشاعت: 10:47

ایک سے زیادہ زبانیں سیکھنے سے الزائمر پر قابو پایا جا سکتا

نیویارک : ایک سے زیادہ زبانیں بولنے سے نہ صرف یاداشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے بلکہ الزائمر جیسے مرض پر قابو پانے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔



ایک حالیہ تحقیق سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ اگر بڑی عمر کے افراد نئی زبانیں سیکھنا شروع کردیں تو اس عمل سے وہ اپنی یادداشت خراب ہونے سے بچاسکتے ہیں ماہر ِ نفسیات کا کہناہے کہ وہ لوگ جو صرف ایک زبان بولتے ہیں ، ان کی نسبت دو یا اس سے زیادہ زبانیں بولنے والوں میں الزائمر کی علامات ظاہر ہونے کے امکانات چار سے پانچ سال دور چلے جاتے ہیں۔



ماہرین نفسیات کے مطابق الزائمر کے مرض سے ایک زبان بولنے والوں کو جیسے جسمانی عوارض تو لاحق ہو سکتے ہیں۔ مگر ذہنی طور پر دو یا اس سے زیادہ زبانیں بولنے والے افراد میں اس بیماری کی علامات ظاہر ہونے میں وقت لگتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.